اوباش نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات، ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور; لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، اوباش نوجوان راہ چلتی خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی- تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے،

خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

ضرور پڑھیں  تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں