مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام ایک لاکھ افراد کیلئے وی آئی پی مصطفائی لنگر آج شروع ہو گا

لاہور(پ،ر)حضرت داتا گنج بخش ؒ کے978ویں عرس مبارک پر آنے والے لاکھوں زائرین کیلئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام دارالعلوم حزب لا حناف میں وی آئی پی مصطفائی لنگر کاآج سے آغاز ہوگا

یہ لنگر26ستمبربروزاتوار، 1 بجے دن شروع ہو گا،جو28ستمبر بروز منگل تک مسلسل جاری رہے گا۔لنگر کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی اوور سیز پاکستانیز کمیشن لاہور کے چیئرمین ملک جہانگیر حسین بارا ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں طارق مصباح ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم اور مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی کریں گے

، لنگر کے انعقاد کیلئے وسیع و عریض پنڈال تیار کر دیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے آئے ہو ئے مصطفائی رضاکا رگر ما گرم اور تازہ لنگر(کھانا) زائرین کو پیش کریں گے۔ افتتاح سے قبل اسی مقام پر شا ہِ ہجویر کا نفرنس ہو گی جس میں وطن ِعزیز کے معروف دانشور، مذہبی اسکالرز اور انجمن طلباء اسلام کے سابقین خطاب کریں گے

سماجی شخصیات، مشائخ عظام اور علمائے کرام،مذہبی اسکالرز، شعرا اور دانشور شامل ہیں ۔مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی،المصطفیٰ پاکستا ن کے صدر شیخ محمد طاہر انجم صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور، صدر شاہ عالم مارکیٹ حاجی محمد حنیف صدر،ایم پی اے ملک جہانگیر بارا، ایم پی اے ندیم عباس بارا،پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب،مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام محمد اعظم رانجھا،سیکرٹری جنرل حسنین مصطفائی، صدر لاہور بار ملک سرود احمد،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل افضل دھرالہ، نائب صدر لاہور بار ایم ایچ شاہین، صاحبزادہ مصطفیٰ اشرف رضوی،لاہور بار کونسل کے سابق نا ئب صدر نو شیرواں عادل، چوہدری اعجاز احمد فقہ ایڈووکیٹ ، سابق صوبائی مشیر رانا خالد محمو د قادری، المصطفیٰ لاہور کے صدر گلزار فیصل اور دیگر شخصیات مصطفائی لنگر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

مصطفائی لنگر میں شرکت کیلئے آنے والی تمام معزز خواتین کیلئے بھی علیحدہ نشستیں لگا ئی گئی ہیں۔ لنگر کے لیے آئے والے زائرین کی مٹن ، بریانی، حلیم ، گڑ والے میٹھے چاول ، چکن اور آلو والے پراٹھوں اور تازہ خمیری روٹی سے تواضع کی جائے گی جبکہ پینے کے لیے منرل واٹر اور کھانا کھانے کے لیے ڈسپوزیبل برتنوں کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے ، تمام انتظامات میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا #

اپنا تبصرہ بھیجیں