بیوی سے مار کھانے کا عادی شوہر طلاق کے مقدمے سے دستبردار

دوبئی:قد اور ڈیل ڈول میں زیادہ مضبوط بیوی کی مار سے تنگ آکر طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والا شوہر ایک دلچسپ وجہ کے سبب مقدمے سے دستبردار ہوگیا ہے. طلاق کے مقدمے سے دستبرداری کا دلچسپ واقعہ خلیجی چینل روتانا کے معروف پروگرام یاھلا میں واعی فلاحی انجمن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حمید الشایحی نے بیان کیا.

انہوں نے بتایا کہ خلیج کے ایک ملک میں طلاق کے حوالے سے ایک منفرد واقعہ سامنے پر آیا ہے ڈاکٹر الشایحی نے بتایا کہ ایک خلیجی ملک میں ایک شخص نے عدالت میں اس بنیاد پر بیوی سے علیحدگی کے لیے درخواست کی کہ وہ اس کی پٹائی کرتی ہے.

جج نے اس شخص کی بیوی کو عدالت میں طلب کیاجج نے یہ دیکھ کر کہ بیوی اپنے شوہر سے قد اور ڈیل ڈول میں زیادہ مضبوط ہے شوہرکی درخواست منظور کرلی. ڈاکٹر حمید الشایحی نے بتایا کہ کچھ روز بعد شوہر نے عدالت سے پھر رجوع کیا اور جج سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس لوٹنا چاہتا ہے اور اسے دوبارہ اپنے نکاح میں لینے کا خواہشمند ہے.

جج درخواست میں مطالبہ سن کر حیران رہ گیا اور دریافت کیا کہ تم نے بیوی کی پٹائی سے بچنے کے لیے طلاق کا مطالبہ کیا اب کیوں اسے دوبارہ اپنے نکاح میں لینا چاہتے ہو شوہر نے عدالت میں کہا کہ مجھے اپنی بیوی سے مارکھانا یاد آرہا ہے.

ضرور پڑھیں  بے منزل فلائٹ کے تمام ٹکٹ صرف سات منٹ میں فروخت

اپنا تبصرہ بھیجیں