ڈالر 185 روپے تک جائے گا

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سیدھی بات بتائے کہ ان کو آئی ایم ایف نے ڈالر 185 روپے تک لیکر جانے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جو ٹیم ہیں انہیں کچھ نہیں بتاتی، حالانکہ عمران خان کے اردگرد اچھے لوگ بھی موجود ہیں، نہ جانے وہ انہیں اچھے مشورے کیوں نہیں دیتے۔

ایک قرض کمیشن بنا تھا، 1985 میں جو پاکستان نے قرض لیا تھا اس کو واپس لانا تھا۔ڈپٹی چئیرمین نیب نے اس پر تحقیقات کرنی تھیں، پھر ایک ٹائیگر فورس بنی اور کئی پورٹل بھی بنے۔کوئی عمران خان کو بتائے کہ اوپیک اجلاس میں کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کہا۔اوپیک ممالک نے قمتیں بڑھانی تھیں ، پاکستان کا تو کوئی لینا دینا بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا حکومت کو سیدھی بات کرنی چاہئیے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر 185 روپے تک لیکر جانے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں