” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “

لاہور :پاکستانی ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کے پیش نظر اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسلام آباد کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس پر کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔ٹک ٹاک کے ذریعے کئی نوجوان لڑکیوں اور لڑکیوں کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں ٹی وی پر بھی کام کرنے کے مواقعے ملنا شروع ہو گئے ۔

یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ریٹنگ کے چکر میں مبینہ بے حیائی کی تمام ترحدیں پار کر دی گئیں ہیں اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو آسمانوں پر پہنچا دیاہے اور اس مارننگ شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آ رہاہے ۔

مارننگ شو کے نام پر بے حیائی عروج پر ہے
ان کو لگام ڈالنے والا ادارہ خود سو رہا ہے#فحاشی_کی_جڑ_لبرل_ازم pic.twitter.com/Y5pwpn4Ey1
— Mahar Naveed (@MaharNaveedPAK) October 2, 2021

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ جگن کاظم کے شو کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’ عامر خان ‘ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں ،ان کی ویڈیوز جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئیں تو انہیں ’ مفتی تقی لاہوری ‘ کا نام دیا گیا تاہم بعدازاں ان کا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام ’ عامر خان ‘ ہے اور یہ خاتون ان کی اہلیہ ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خوبرو خاتون ان کی چوتھی بیوی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں