عمر شریف:عہد ظرافت کا ایک باب ختم ہوگیا

تحریر حامد جاوید اعوان

شہنشاہ ظرافت عمر شریف اب اس دنیا میں نہیں یہ کہہ دینا اور سن لینا آسان بہت آسان ہے لیکن دل و دماغ اسے قبول کرنے سے یکسر انکاری ہے وہ لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن تھا اپنے شہرہ آفاق لافانی کرداروں کی وجہ سے عمر شریف اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا گاڑنے والے عمر شریف داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ٹیلی ویژن سٹیج فلم سوشل میڈیا ‘ میڈیم آف کمیونیکیشن کوئی بھی ہو جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں عمر شریف کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اردو زبان نہ سمجھنے والے بھی ان کی بے ساختہ اداکاری کے مداح ہیں۔2 اکتوبر بروز ہفتہ عمر شریف کے انتقال کی خبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو رنجیدہ کر گئی عمر شریف سامنے ہو اور دیکھنے اور سننے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں نہ بکھریں یہ ہو ہی نہیں سکت

ا پاکستان کے علاوہ بھارت اور دنیا کے کئی ملکوں میں اپنی بے ساختہ اداکاری سے دلوں میں گھر کر جانے والے عمر شریف کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا عمر شریف نے اداکاری ہدایتکاری کمپیرنگ اور فن و ثقافت میں اپنی مثال آپ تھے ان کے ٹی وی سیریل ٹی وی شوز مقبولیت کی انتہا کو پہنچے پاکستان میں ان کی رحلت کی خبر ہر دل کو دکھی کر گئی اور عمر شریف سے محبت کرنے والوں نے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ وہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے اپنے فن اور کرداروں کی وجہ سے عمر شریف ہر چھوٹے بڑے اور خاص و عام میں یکساں مقبول تھے ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے جہاں شوبز کے حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی وہیں پاکستان کے عوام میں بھی غم کی ایک لہر دوڑ گئی کسی غمزدہ چہرے پر تبسم بکھیرنا آسان نہیں لیکن عمر شریف اس فن میں یکتا تھے ان کے شہرہ آفاق مکالمے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والے طنزیہ اور مزاحیہ جملے ہمیں یادگار رہیں گے وہ ہم میں نہیں لیکن ان کے کردار ہمیشہ زندہ رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں