ہاں میں منشیات کا عادی ہوں، شاہ رخ خان کے بیٹے کا اعتراف

ممبئی : بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔آریان خان نے منشیات کیس میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب آریان خان برطانیہ،دبئی اور دیگر ممالک میں تھے تب بھی منشیات کا استعمال کرتے تھے۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں