تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تمام مسلم امہ اوربیرون ممالک پاکستانیوں کوبھی مبارک دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میری قوم اور ملک کو مصائب سے نجات دے اور خوشحالی وترقی اس کا مقدر فرمادے۔اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کو ظلم سانہو ں نے کہا کہ عید کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ہم کشمیراور فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں، بہنوں کو نہیں بھول سکتے۔کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک امت مسلمہ کی خوشیاں ادھوری ہیں،عید کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والے سیاسی قیدیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔سیاسی اسیر محمد نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ آج کے دن خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت تمام سیاسی اسیروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان سیاسی اسیروں کو ملک وقوم کی خدمت اور ایمانداری پرشاباش ملنی چاہیے ، سیاسی انتقام کی بنیاد پران کی سزا کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال، ہوشربا مہنگائی نے ہم وطنوں کی خوشیاں پھیکی کر دیں۔رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں چھیننے والوں کو اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔آج کے دن اپنے اردگرد مستحقین، ناداروں اور یتیموں کو بھی خوشی میں شریک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں