عامر لیاقت کے بارے میں وزیراعظم کو ایک شخص نے بڑی خوفناک بات بتائی

اسلام آباد: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عامر لیاقت حسین کے حوالے سے بڑی خوفناک بات بتائی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بہت ساری اطلاع دی جاتی ہیں اور وہی بتائی جاتی ہیں جو انہیں پسند ہوں۔کہتے ہیں سیاست کا ایک ہی اصول ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اصول نہیں ہوتا۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد چار پانچ ایسے لوگ موجود ہیں جو ان تک حقائق جانے ہی نہیں دیتے۔کوئی بندہ عمران خان کے پاس جا کر سچ نہیں بولتا۔اگر انہیں عامر لیاقت کے خلاف پہلے جا کر کسی نے بات بتا دی تو وہ ان سے کہیں گے کہ تم میرے خلاف سازشیں کر رہے ہو۔ عامر لیاقت کے بارے میں وزیراعظم کو ایک شخص نے بڑی خوفناک بات بتائی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اس پر شک تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں