’میری تذلیل کرو گی تو تمہیں پیسے دوں گا‘ آدمی کی لڑکی سے فرمائش

نیویارک: سوشل میڈیا پر بعض مرد حضرات خوبرو لڑکیوں کی نظروں میں اچھا بننے اور ان کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش تو کرتے ہیں مگر اس امریکی لڑکی کے ساتھ ایک آدمی نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے ایسی فرمائش کر ڈالی کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

دی سن کے مطابق نِکی فوکس نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر ایک آدمی کی تذلیل کرکے اس سے پیسے کما رہی ہے اور یہ کام وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اس شخص کی مرضی سے کر رہی ہے۔

نِکی فوکس بتاتی ہے کہ اس آدمی نے اس سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور کہا کہ اگر وہ اس کی ہتک کرے اور اسے احمق اور الو کہے تو وہ اس کے بدلے میں اسے پیسے دے گا۔ پہلے تو مجھے اس کی یہ بات مذاق لگی لیکن جب وہ کئی دن تک مجھے میسجز کرکے اس کام کی درخواست کرتا رہا تو مجھے یقین آ گیا اور میں نے اس کے ساتھ ہتک آمیز سلوک شروع کر دیا، جس کے بدلے میں اس نے مجھے پیسے دینے شروع کر دیئے۔ 

نِکی فوکس کہتی ہے کہ پہلی بار میں نے اسے احمق، لوزر اوردیگر ہتک آمیز القابات سے نوازا اور اس کے ساتھ انتہائی حقارت آمیز سلوک کیا، جس کے بدلے میں اس نے مجھے 100ڈالر بھیج دیئے۔ اس کے بعد سے میں اس آدمی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرکے اس سے اچھی خاصی رقم وصول کر چکی ہوں۔نکی فوکس کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 70ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں