غنویٰ بھٹو نے پیپلز پارٹی مانگ لی

اسلام آباد : تلوار کا نشان اور پیپلز پارٹی کا نام دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے غنوی بھٹو کی درخواست پر پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے جواب مانگ لیا۔الیکشن کمیشن میں تلوار کے انتخابی نشان اور پیپلز پارٹی کے نام کے لیے غنویٰ بھٹو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔غنوی بھٹو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اصل پیپلز پارٹی ان کی ہے،کوئی دوسرا یہ نام استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان غیر رجسٹرڈ جماعت کو دے رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر آئندہ سماعت پر میرٹ پر کیس سنیں گے۔الیکشن کمیشن مزید سماعت کو 16 نومبر تک ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ غنوی بھٹو اس سے قبل بھی بلاول بھٹو پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ اپریل2019ء کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ بلاول جتنی بھی کوشش کر لے وہ بھٹو نہیں بن سکتا۔غنویٰ بھٹو کے خطاب کے دوران فاطمہ فاطمہ کے نام کے نعرے لگتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں