خیبرپختونخوا حکومت کے عید منانے کے نامناسب فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے اس فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہوسکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں