پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے تک کا اضافہ ہونے کا امکان

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 16 اکتوبر سے پٹرول 8 روپے، ڈیزل 11 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسی باعث پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت کا بڑھنا بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں