نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزرا نے اعلٰی عسکری حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں ہونے والی تقرریاں اور تبادلوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک تاثر پیدا ہو گیا کہ غالباً وزیراعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اسی لیے تاحال لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں