pti

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا

لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے دوران کارنر میٹنگ پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب جہانگیر ترین کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔کہا جاتا تھا کہ عمران خان ہر فیصلے میں جہانگیر ترین سے مشاورت لیتے تھے تاہم پھر وقت ایک جیسا نہ رہا اور دونوں میں دوریاں بڑھتی چلی گئیں، خاص طور پر شوگر سکینڈل کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین تعلقات خراب ہو گئے۔

الیکشن سے پہلے تک بنی گالا عون چودھری, پنجاب علیم خان اور پختونخوا پرویز خٹک کے مکمل قبضے میں تھے۔تینوں جہانگیرترین کی مٹھی میں تھے مگر پھر سب کچھ بدلنا شروع ہوگیا۔

یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے لگے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کی۔حال ہی میں جہانگیر ترین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کارنر میٹنگ میں موجود ہیں اور جب انہیں پی ٹی آئی کا مفلر پہننے کے لیے دیاجاتا ہے تو وہ انکار کر دیتے ہیں۔

ضرور پڑھیں  ریکوڈک کیس کا فیصلہ؛ پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد

اپنا تبصرہ بھیجیں