سول ملٹری تعلقات کی تازہ صورتحال پر ن لیگ کا خفیہ اجلاس

لاہور: سول ملٹری تعلقات کی تازہ صورتحال پر ن لیگ کا خفیہ اجلاس ہوا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کی بازگشت دوبارہ سنائی دی گئی ہے۔معروف صحافی نعیم اشرف بٹ کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کا خفیہ اجلاس 12 اکتوبر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کے دو مفاہمتی رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ اداروں کی ٹینشن کا فائدہ اٹھانا چاہئیے اور اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینا ہو گا۔

اس تجویز پر شاہد خاقان عباسی سمیت کچھ رہنما خاموش رہے تاہم پارٹی صدر کی جانب سے اس کی مخالفت نہیں کی گئی۔اس جلاس میں مریم نواز، پرویز رشید اور جاوید لطیف موجود نہیں تھے۔

اجلاس میں اکثریت مفاہمت کے حامی رہنماؤں کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر کچھ رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ کم از کم شفاف الیکشن کی حد تک نوازشریف نے مفاہمت کی بات کی ہے اور اس بات کو آگے بڑھایا جائے۔

۔جبکہ اسی حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا اعلان مشاورت کے بغیر نہیں کیا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں