رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر لیگی رہنماؤں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ڈالر کی قیمت بڑھنے پے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا،انہوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان کی باری ہے۔وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس چلے جائیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ،انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔انہوں نے رضا باقر کے ڈالر سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے،وہ الیکشن لڑیں منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں