ملزمان کی چین حوالگی کا بل، ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد کا دھرنا

ہانگ ہانگ سٹی: چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی 15 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دیا ہوا ہے، حد نگاہ تک مظاہرین کے سر ہی سر نظر آرہے ہیں، یہ 15 سال میں سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہے۔

مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں بھی اُٹھائی ہوئی ہیں جو چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کا ایک استعارہ بھی ہے، مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں