ریاست آئین وقانون کےدائرے میں مذاکرات کرے گی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی گروپ یا عناصر کو امن و عامہ کی صورتحال بگاڑنے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جمعے کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے ممکن ہے کہ شام کو پھر مذاکرات ہوں۔ اس حوالے سے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے اور وزیراعظم کا بیانیہ ہی پوری قوم کا بیانیہ ہوگا۔
اسلام آبا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’یہ ساتویں دفعہ اسلام آباد آ رہے ہیں، لوگوں کو صرف تکلیف ہی نہیں بلکہ بڑے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔‘ ‏