پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیرتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مناسب وقت اور سازگار ماحول کا انتظار تھا جو آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیشکس کی تھی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آ گئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔

جیو ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔ انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔