’well paid india‘، افغان کرکٹ بورڈ سے متعلق دلچسپ میم وائرل

دبئی : گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف بڑے مارجن سے فتح کے بعد افغان بورڈ سے متعلق ایک میم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ٹویٹر پر آسٹریلوی سپورٹس جرنلسٹ ڈینس نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ایک میم ٹویٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی میم میں بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد ردعمل دکھایا گیا ہے۔

اس ردعمل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ سے بھارت کی فتح کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ’well paid india‘ لکھا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد ’Paid‘ کی جگہ ’Played‘ کا لفظ استعمال کیا گیا اور غلطی کی درستگی دکھائی گئی ۔

ڈینس کی اس میم پر سوشل میڈیا صارفین اسے افغان بورڈ کا آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام سمجھ بیٹھے اور حیرانی کا اظہار کرنے لگے ۔
خیال رہے کہ بھارت کی افغانستان کے خلاف حیران کن فتح پر سوشل میڈیا صارفین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے اور میچ کے بعد سے ٹویٹر پر جہاں میچ فکسنگ کی میمز وائرل ہوئیں وہیں ’well paid india‘ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔