پاکستان کا ٹی20 سیریز میں کلین سویپ،بنگلہ دیش کو آخری گیند پر شکست

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے کے بعد کلین سویپ فتح اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان نے 125 رنز کے تعاقب میں مقررہ اووزر میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
میچ کے آخری اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب یکے بعد دیگر پاکستان کی تین وکٹیں گریں۔ آخری گیند پر پاکستان کو دو رنز درکار تھے، اس وقت محمد نواز نے چوکا لگا کر سیریز کا اختتام کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز سکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد نعیم نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔ شمیم حسین نے 22 اور عفیف حسین نے 20 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیت چکی تھی اور وہ جیت کلین سویپ فتح میں بدل گئی ہے۔