کیا پریانکا چوپڑا اور نک جوناس میں طلاق ہوگئی

نیویارک:: گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے۔ پریانکا کی اس معمولی سے حرکت سے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔


پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی اور جب سے دونوں لوبرڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی.