لیگی رہنما بھائی کی ولیمہ کی تقریب میں سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق

شیخوپورہ : شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ظہیر سوئمنگ پول میں گرکر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
لیگی رہنما کے بھائی کی دعوت ولیمہ سوگ میں بدل گئی اور فیروز والا میں یونین کونسل کے چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ظہیر موبائل فون پر بات کرتے ہوئے سوئمنگ پول میں گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملک ظہیر کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ ایک فارم ہاؤس پر جاری تھی جہاں سوئمنگ پول بھی بنا ہوا تھا اور یہ خالی تھا۔ذرائع کے مطابق ولیمہ میں شریک مہمانوں نے ملک ظہیر کو فوری طور پر سوئمنگ پول سے نکالا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکے تھے۔افسوسناک واقعے کے بعد خوشیاں ماتم میں بدل گئیں اور دعوت ولیمہ سوگ میں بدل گئی۔