،ثانیہ مرزا بھی لاہور کے گُن گانے لگیں

لاہور :: معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بھی لاہور کا معروف نعرہ لگاتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا کی متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ مرزا ایک نجی مال میں کھڑی پاکستانیوں سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور معروف لاہوری نعرہ ’جنہے لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی،‘ لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس مختصر سی ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ہمراہ ان کے شوہر شعیب ملک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویلکم کیا ہے۔