تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا باضابطہ بجٹ پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2019-20 کے بجٹ کا حجم 6800 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب رکھا گیا ہے، دفاع کیلیے 1250 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1837ارب روپے جب کہ وفاق کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

مالی خسارے کا ہدف 3 ہزار ارب جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 2 ہزار 5 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔
1400 ارب کے ٹیکس اقدامات کے ساتھ 7 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس بھی لگائے جانے کی تجویز ہے جب کہ تنخواہ دار ملازمین کے لیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 12 لاکھ سے کم کرکے دوبارہ 4 یا 6 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں