انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں گر کر تباہ

نئی دہلی : بھارتی ائیرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، اس ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی ملٹری کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار تھے جبکہ ان کے ہمراہ ان کا عملہ اور اہل خانہ بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔

جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے کے لیے جا رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گرا، واقعہ کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد کو بچا لیا گیا جبکہ باقیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ائیرفورس نے بھی حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔