کورونا کیسز کا سونامی آنے والا ہے

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا کا نیا سونامی آنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد کووڈ 19 کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے پیش نظر حرمین شریفین سمیت دنیا بھر میں دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں،سعودی عرب میں بند یا کھلے مقامات پر تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی دوبارہ سے عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج صبح 7 بجے سے ہوا۔

کورونا کیسز کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ وہ کوویڈ-19 کے اومائیکرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔