کیا حمائمہ ملک نے خفیہ شادی کرلی؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

فلم ’’بول‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں۔ اس دوران حمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ اکبر ڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

ویسے تو حمائمہ ملک مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم باتیں شیئر کرتی ہیں لہذٰا جب انہوں نے یہ سیلفی شیئر کی تو ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی اور سوشل میڈیا صارفین جاننے کے لیے بے چین ہوگئے کہ کہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ نے خفیہ طور پر شادی تو نہیں کرلی۔ جب کہ کچھ لوگوں نے تو کہہ بھی دیا کہ یہ شخص حمائمہ ملک کا شوہر ہے کیونکہ بغیر محرم کے حج یا عمرہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حمائمہ نے اکبر نامی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی ہو اس سے قبل بھی حمائمہ نے اسی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اکبر کو خطرناک لیکن سخی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں