ویڈیو

سعودی عرب میں نیم عریاں لباس میں غیرملکی رقاصاؤں کا رقص

ریاض: سعودی عرب کے ایک مقامی فیسٹیول میں نیم عریاں لباس میں غیرملکی رقاصاؤں کے ڈانس پر پولیس حرکت میں آ گئی۔ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ گلف نیوز کے مطابق رقص کی یہ محفل جازان ونٹر فیسٹیول 2022ء کی تقریبات کے دوران ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیرملکی ڈانسرز نیم عریاں لباس میں ڈانس کر رہی ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد جازان صوبے کے گورنر محمد بن ناصر کی طرف سے تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ صوبے کے عہدیدار عادل الزائری کا کہنا ہے کہ وہ جازان ونٹر 2022ء کی انتظامی کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔