بلال یاسین کو قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا پتہ لگ گیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کو پولیس اور دیگر اداروں نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے بارے میں بتا دیا۔اس حوالے سے بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف حسد کا معاملہ ہے، گھٹیا حرکت کی گئی۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ گھٹیا سوچ رکھنے والوں نے حملہ کیا،ایسے کردار کے لوگ سامنے آئے ہیں، جنہیں ڈسکس کرنے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔

نجی ٹی وی چینل ے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ ٹانگ میں فریکچر کے باعث تکلیف ہے لیکن اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہوں، اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ میاں وکی نامی شخص نے کروایا لیکن میں نواز شریف کا سپاہی ہوں گھبرانے والا نہیں۔ یاد رہے کہ 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں۔ حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ہے۔ بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے کیس کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔ بلال یاسین پر حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کو دینے کے احکامات صادر کیے۔