ملکی تاریخ میں آج پہلی مرتبہ پٹرول 150روپے لیٹر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد : ملک میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جمعہ کو 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے جس سے پٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار150روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5.25 ، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئل ریفائنریز کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 81 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے سے 83 ڈالر 70 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔