جاوید لطیف کی وزیراعظم کی موجودگی میں پرویز خٹک سے چھیڑ چھاڑ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پرویز خٹک سے چھیڑ چھاڑ کی۔میاں جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگایا کہ قدم بڑھاؤ پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ جبکہ فنانس ترمیمی بل مرحلہ وار شق پر ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن نے نعرے لگانا شروع کر دئیے ’’پرویز خٹک قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں ‘‘جس پر حکومتی بینچوں سے نعرے لگے’’ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان‘‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کے بعد سیاسی حالات کافی گرم ہو گئے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی۔