آمنہ الیاس نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئیں

کراچی :اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں جس سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیں، اداکارہ نے گہرے مہرون رنگ کا لباس پہنا ہے ۔ ان تصاویر کو دیکھ کر صارفین نے کمنٹس کی شکل میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”اسی لیے لوگ آپ کو ان باکس کرتے ہیں“

ایک صارف نے لباس کا مزاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”آمنہ باجی اس میں میرے نام کا پارسل ہو گا وہ نکال کر گھر بھیج دینا“۔

پاکستان میں ماڈلز کو اس طرح سے ٹرول کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے ماڈل کو ان کے اسی طرح کی کام کی وجہ سے شہرت بھی ملتی ہیں لیکن ماڈل اس وقت بھی ٹرولنگ کی زد میں آئی جب انھوں نے کھیلوں کے دوران ورزش کرنے پر زور دیا تھا۔