انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 57 پیسے ہوگئی تھی، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک روپیہ 44 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 153 کی سطح تک جاپہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں