اسلام آباد میں معاملات زیادہ ٹھیک نہیں

اسلام آباد:: معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معاملات ٹھیک نہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارشاد عارف نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں معاملات زیادہ ٹھیک نہیں ہیں،ایک پیج پر ہونے والا معاملہ بھی ڈسٹرب لگ رہا ہے۔جب کہ عمران خان اپنی کارگردگی کے حوالے سے بھی پریشان ہیں۔پچھلی میٹنگ میں شیخ رشید، شہزاد اکبر بھی ان پر گرجے برسے جس میں کہا گیا کہ اگر نہیں کام کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔

وزیراعظم کی کچن کیبنٹ سے ایک نہیں کئی لوگ چلے گئے۔عمران خان اور ان کے ترجمانوں نے میڈیا کو اپنے خلاف کرنے کے لیے پوری کوشش کی،انہوں نے اشتہارات کو میڈیا کا گلا دبانے کے لیے استعمال کیا۔یہ میڈیا کو اپنا ہم نوا بنانے کی بجائے اس سے لڑنے کے لیے جاتے ہیں۔

حکومت کو چاہئیے کہ وہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلے۔ارشاد عارف نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ میڈیا وہ دکھائے جو وہ چاہتے ہیں حالانکہ دنیا بھر میں میڈیا حکومت کا ناقد ہوتا ہے اس نے تو حکومت کا آئینہ ہی دکھانا ہوتا ہے۔