’راوی اربن پراجیکٹ‘ کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف فیصلہ درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ، جس میں جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں ، لاہور ہائی کورٹ نے روڈا ایکٹ کی بعض شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا ، اپنے فیصلے میں عدالت نے روڈا کو پنجاب حکومت سے حاصل کیا گیا قرض بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ برس راوی اربن پراجیکٹ کے لیےحکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے بھی روک دیا تھا ، لاہورہائی کورٹ میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت کی جانب سے راوی اربن پراجیکٹ کے لیےحکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا گیا ،

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن پروجیکٹ پر لینڈ ایکوائر نہیں ہوئی نہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا ، دوران سماعت عدالت نے ریماکرس دیے کہ اس سے پہلے اورنج لائن ٹرین میں زمین کی خرید و فروخت جس طرح کی گئی وہ ناقابل تلافی ظلم ہے۔

اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو گا کیوں کہ انویسٹرز نے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈالا ہوا ہے کہ یہ زمینیں اونے پونے داموں خریدنی ہیں اور ان سب زمینیوں کو دریا برد کر کے ان کی لاگت کم سے کم ظاہر کرنی ہے تاکہ کل کو وہ خود پیسے کما سکیں ۔