حکومت کے 22 اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے 22 اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا راستہ ہے، ہمارا اپنا راستہ ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اعتماد کا فقدان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اگر پی ڈی ایم مارچ میں شامل ہونا چاہتی ہے تو غور کیا جا سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کا ذکر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا لانگ مارچ 23مارچ کو ہی ہو گا۔احتجاج کا مقصد عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عدم اعتماد کی فضا قائم کرنے کی کوشش ہے۔