جمائما سے پاکستان آںے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستانیوں نے ایک بار پھر جمائما گولڈ اسمتھ سے پاکستان آنے کا مطالبہ کر دیا۔2004 میں وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے والی جائما اب بھی پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتےہیں۔ایک پاکستانی نے انہیں واپس آنے کا کہا تو جمائما بھی ردِعمل دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔

جمائما نے ٹویٹر پر آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی جس پر پاکستانی صارف نے گزارش کی کہ وہ پاکستان آ جائیں کیونہ عمران خان اپنے بیوقوف دوستوں کی وجہ سے پھنس چکے ہیں۔جس پر ایک صارف نے کہا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا گا کہ ان کی گیم پوسٹ پر بھی ایسا تبصرہ کر سکتا ہے۔اس پر ردِعمل دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد لکھا اور دل بھی بنایا۔