لاہور :اداکارہ کیساتھ زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور :لاہور میں اداکارہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پولیس اہلکار نے خاتون اداکارہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔خاتون نے پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں۔

پولیس اہلکار کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے ساتھ لے گیا جب کہ نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے بتایا کہ ملزم زیادتی کرنے کے بعد ہوٹل سے فرار ہو گیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ملزم کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعد اب مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کروایا تھا،جب کہ اس کے اپنے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔