وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات

بشکیک:وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان او روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو بشکیک میں شیڈول ہے۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔

اس سلسلے میں روسی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما ملاقات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں