ہم شکل جڑواں بہنیں مائیں بھی ایک ساتھ بن گئیں

نیویارک:امریکہ میں ہم شکل جڑواں بہنیں ایک ساتھ مائیں بن گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ریچل اور کم ساﺅنڈرز نامی اس بہنوں کا تعلق امریکی ریاست منیسوٹا سے ہے، جو ایک ساتھ ہی حاملہ ہوئیں اور پھر ایک ہی دن، محض 2گھنٹے کے فرق سے، دونوں کے ہاں بیٹوں کی پیدائش ہوئی، جو اب 6ماہ کے ہو چکے ہیں۔

ریچل اور کم ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہیں جہاں ان کے اکاﺅنٹ کو 2لاکھ 82ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ”ہم نے پیدائش کے بعد ہر کام اکٹھے کیا اور ہماری خواہش تھی کہ ہم مائیں بھی ایک ساتھ ہی بنیں۔ بالآخر ہماری یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ اب ہمارے بچے باہم بہت اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتے ہیں۔“