ملک بھر میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان شروع

اسلام آباد: کراچی سمیت مختلف شہروں میں مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ہورہی ہے، کراچی میں کیسز شرح کم ہوکر18.43 فیصد، لاہور12.69فیصد، پشاور24 فیصد اور اسلام آباد 10.86فیصد پر آگئی ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کوویڈ اومیکرون کے مثبت کیسز کی شرح کے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے جس کے تحت اومیکرون کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان جاری ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر18.43 فیصد پر آگئی، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12.69فیصد، میرپور خاص میں 17.51فیصد، ایبٹ آباد 20 فیصد اور گلگت بلتستان میں شرح 20.93فیصد ریکارڈ کی گئی۔