سعودی عرب میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو 200 کوڑوں، 6 ماہ قید کی سزا

ریاض:سعودی عرب میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو 200 کوڑوں اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ خاتون کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے میڈیا سے بات کی۔

’مڈل ایسٹ مانیٹر‘ کے مطابق 19 سالہ شیعہ لڑکی اپنے دوست کی کار میں بیٹھی تھی کہ اس دوران دو افراد آئے اور انہیں ایک ویران جگہ پر لے گئے جہاں 7 افراد نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بتایا۔

ابتدائی طور پر لڑکی کو نامحرم لڑکے کے ساتھ کار میں بیٹھنے پر 90 کوڑوں کی سزا سنائی گئی مگر پھر نظرثانی میں سزا کو بڑھا کر 200 کوڑے کر دیا گیا اور ساتھ ہی چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لڑکی نے میڈیا سے بات کیوں کی۔ جنسی زیادتی کرنے والے لڑکوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسانی حقوق تنظمیوں کی جانب سے سعودی عرب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے