دوسری شادی ، پہلی بیوی نے شوہر کو اغوا کرلیا

صنعا :جنگ زدہ عرب ملک یمن میں شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے اسے اغوا کرلیا اور سسرالیوں سے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے رہا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تعز شہر میں پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو اغوا کرکے اپنے گھر میں رسیوں سے باندھ دیا۔ خاتون اپنے شوہر کو ڈنڈوں کو ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتی رہی اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی۔

ملزمہ کے مطابق جب شوہر کے جسم سے خون نکلتا تھا تو اسے خوشی ہوتی تھی، وہ سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں اس لیے شیئر کرتی تھی تاکہ لوگ عبرت حاصل کرسکیں۔ ملزمہ کے مطابق اس نے سسرالیوں سے تاوان وصول کرنے کے بعد شوہر کو نیم مردہ حالت میں رہا کیا۔