یکم مارچ سے پٹرول ایک بار پھر مہنگا ہونے کا عندیہ

اسلام آبا د: چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عمران خٹک کی زیر صدارت ہوا۔گیس اسکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیاسیکرٹری پٹرولیم مصنوعات ڈویژن نے کہا کہ گیس کی اسیکموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے،آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کر لیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا۔

چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی قیمت جو بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہت کم ہو گئی، خزانے میں جو پیسے آتے ہیں وہ کمپرومائز ہو رہے ہیں قیمتیں بڑھیں گی تو اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔