اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز کے زیرالتوا ہونے کی تردید کردی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے 350 ریفرنسز زیر التوا ہونے کا تاثر دیا گیا، 350 ریفرنسز کا تذکرہ بار بار کیا گیا لیکن درحقیقت یہ اعداد و شمار غلط، بےبنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو 426 شکایات اور ریفرنسز موصول ہوئے، جن میں سے 398 ریفرنسز اور شکایات کو نمٹا دیا گیا۔