چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 57 نئی ماڈل کورٹس کی منظوری دیدی

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے 57 نئی ماڈل کورٹس کی منظوری دے دی۔
40 ماڈل کورٹس پنجاب جبکہ 16 ماڈل کورٹس سندھ اور ایک ماڈل کورٹ بلوچستان میں قائم کی جائے گی۔ نئی ماڈل کورٹس 24 جون سے اپنے کام کا آغاز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نئی ماڈل کورٹس کے ججز کی تربیت کے لئے 19 جون کو فیڈرل جوڈیشل ورکشاپ منعقد ہوگی۔ اس فیڈرل جوڈیشل سے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ شرکاء سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں