میری اور بلاول کی ملاقات نوازشریف کی اجازت سے ہورہی ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل جاتی امرا میں ظہرانہ دیا ہے، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مصطفی نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری مجھ پر بھی لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں