اپوزیشن بجٹ پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بجٹ پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہے، پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے بجٹ کا راستہ روک کر کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں